عدالت سے سزا یافتہ 2 ارکان اسمبلی نااہل قرار

 پی پی 115سے شاہد جاوید، پی پی 116سے محمد اسماعیل کی سیٹ خالی 
 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشتگردی عدالت سے سزاوٓں پر دو ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔ذرائع کے مطابق مطابق انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے پی پی 115سے شاہد جاوید کو نااہل قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے پی پی 116سے محمد اسماعیل کو نااہل قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے نشستوں کو خالی قرار دیدیا۔یادرہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ایم پی ایز کو دو سال کی سزا سنائی تھی