شفاف، فوری تحقیقات ، ایف آئی اے و نادرا میں ڈیٹا شیئرنگ

 نادرا کے نمائندگان نے اپنی مشکلات اور ان کے حل سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں
ڈائریکٹر ایف آئی اے اور نادرا لاہور ریجن کے اعلی حکام کے درمیان ملاقات، تجاویز پیش 
لاہور(آئی این پی )وفاقی تحقیقاتی ا دارے (ایف آئی اے)  لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے درمیان تحقیقات کے عمل کو مزید شفاف اور تیز تر بنانے کے لئے معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے پر اتفاق کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے اعلی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقدمات اور انکوائریز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقاتی عمل میں تیزی لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ملاقات میں ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی معاونت کے نظام کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ نادرا کے نمائندگان نے اپنی مشکلات اور ان کے حل سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں