ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان نے عشائیہ دیا‘ امن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا عزم قابل قدر ہے:شاہ چارلس
برطانیہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہشں مند ہے:وزیراعظم اسٹار کیئر کی ملاقات میں گفتگو
لندن(آئی این پی)امریکا اور برطانیہ نے تجارتی شعبوں میں ایک ساتھ ملکر کام کرنے کا عہد کیا ہے اور متعدد معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چیرز پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور بعد ازاں وزیراعظم اسٹار کیئر سے دوبدو ملاقات کی۔برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے صدر ٹرمپ کو یقین دلایا امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہشں مند ہے۔جس کے جواب میں امریکی صدر نے بھی برطانیہ کو اپنا قریبی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک عالمی امن و استحکام کے لیے مل کر کردار ادا کریں گے۔دریں اثناء ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی جانب سے ونزرکاسل میں عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر بادشاہ چارلس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ دنیا کے پیچیدہ تنازعات کے حل میں ٹرمپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں، امن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا عزم قابلِ قدر ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابل فخر ہیں، برطانیہ کا دورہ میری زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے، برطانیہ نے دنیا کو میگناکارٹا کی صورت میں ماڈرن پارلیمنٹ کا تصور دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایک سال پہلے تک بہت پیچھے تھا مگر اب ایسا نہیں۔