مکہ دفاعی معاہدہ‘سٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا پاکستان‘سعودیہ‘ترکیہ کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے

سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ہوگا،اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل ہوگی
اسلام آباد(آن لائن)مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں آج ہوگا، سفارتی ذرائع پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دفاع کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کی شرکت کی تصدیق شام تک متوقع ہے۔مکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک کی اعلی سطحی سیاسی و دفاعی قیادت اسلام آباد میں جمع ہوگی۔اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت متوقع ہے۔اسلام آباد اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز زیر غور آنے کا امکان ہے۔‘اجلاس کے لئے آج اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت اسلام آباد کی حدود میں تمام سرکاری دفاتر میں مقامی تعطیل ہوگی، تاہم شہریوں کو ضروری خدمات کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے اہم اداروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔