ری پلے پر واضح نظر آیا کہ گیند زمین پر لگنے کے بعد وکٹ کیپر کے ہاتھ میں آئی
فخر آؤٹ نہیں تھے، عامر، حفیظ کی بھی تنقید، واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھا، فواد عالم
دبئی (خصوصی رپورٹ)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آؤٹ دئیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے۔ فخر زمان کو آؤٹ دینے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور صارفین نے فیصلے کو متنازعہ قرار دے دیا۔ہردک پانڈیا کی گیند پر فخر زمان کے آؤٹ ہونے کا فیصلہ فیلڈ امپائرز نے تھرڈ امپائر کو بھیجا، ایکشن ری پلے دیکھنے پر یہ واضح نظر آیا کہ گیند زمین پر لگنے کے بعد وکٹ کیپر کے ہاتھ میں آئی تاہم تھرڈ امپائر نے فخر زمان کو آؤٹ قرار دیا۔تھرڈ امپائر کے اس فیصلے پر فخر زمان نے بھی حیرت کا اظہار کیا جبکہ کمنٹیٹرز بھی اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے رہے۔ سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایکس پر کہا کہ فخر زمان آؤٹ نہیں تھے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کو ٹیم انڈیا اور آن فیلڈ امپائرز سے مقابلے کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ ایکس پر فواد عالم نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے ہم 11 کے بجائے 14 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہے ہیں، فخر زمان واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھے۔