بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، جس کے بعد دونوں فنکاروں کے درمیان لفظی تبادلہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
دیا مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں نواز الدین صدیقی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو ’’ڈراؤنا‘‘ قرار دیا۔ اداکارہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل سامنے آنے لگے۔دیا مرزا کی تنقید کے جواب میں نواز الدین صدیقی نے بھی خاموشی توڑ دی اور اپنے ردعمل میں کہا کہ ’’رویے میں کمی نکالنا آسان ہے، کام میں نکال کر دکھائیں۔‘‘ ان کے اس جواب کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان تنازع مزید زیرِ بحث آگیا۔تاہم دونوں فنکاروں کے درمیان اس اچانک لفظی تبادلے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا خیال ہے کہ یہ کسی نئے منصوبے کی تشہیری مہم کا حصہ ہوسکتا ہے، جبکہ دیگر صارفین نے اسے تشہیر کا نامناسب طریقہ قرار دیا ہے۔