اداکارہ رشمیکا مندانا نے کس معروف اداکار سے منگنی کی؟ پہلی بار خاموشی توڑ دی

اداکارہ رشمیکا مندانا نے کس معروف اداکار سے منگنی کی؟ پہلی بار خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا اور تیلگو سنیما کے مشہور اداکار وجے دیوراکونڈا کے درمیان منگنی کی خبریں بہت تیزی سے زیرِ گردش ہیں۔

 جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ دونوں اداکار 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گیتھا گوندَم‘ کے بعد سے قریبی تعلقات کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں۔ تاہم، دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کے بارے میں کسی بھی قسم کا باضابطہ اعلان یا تصدیق نہیں کی ہے۔حال ہی میں، رشمیکا مندانا نے ایک فلم کی تشہیر کے دوران ایک سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا، ’’سب کو سب معلوم ہے۔‘‘ اس مختصر مگر معنی خیز جملے نے مداحوں اور میڈیا میں قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ شاید یہ رشمیکا اپنے اور وجے کے رشتے کی تصدیق کر رہی ہیں یا پھر کسی اہم بات کا اشارہ دے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ، رشمیکا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے بائیں ہاتھ کی چمکتی ہوئی انگوٹھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ انگوٹھی ان کی منگنی کی نشانی ہے۔رپورٹس کے مطابق، دونوں اداکار آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مداح اور فینز اس خبر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اور اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ رشتہ کب اور کیسے عوام کے سامنے آئے گا۔