درآمدی ایل پی جی کی آمد کے اثرات، فی کلو قیمت 100 روپے کم ہوگئی

درآمدی ایل پی جی کی آمد کے اثرات، فی کلو قیمت 100 روپے کم ہوگئی

درآمدی ایل پی جی کی آمد کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، جس کے بعد کراچی میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 مارکیٹ میں فی کلو ایل پی جی 100 روپے سستی ہونے کے بعد قیمت 550 روپے سے کم ہو کر 450 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان درآمدی گیس کی فراہمی کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی دستیابی میں اضافے کے باعث قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا تھا۔ جہاز 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر کراچی پہنچا تھا۔درآمدی ایل پی جی کی بڑی مقدار پہنچنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے، جبکہ قیمتوں میں حالیہ کمی کو بھی اسی پیش رفت کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔