لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی، 461 روپے فی کلو ہو گئی

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی، 461 روپے فی کلو ہو گئی

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 461 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

 گزشتہ روز یہ قیمت 475 روپے تھی۔ اس کے ساتھ ہی زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں بھی 10 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے اور پرچون ریٹ 318 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 294 روپے اور پرچون ریٹ 308 روپے فی کلو ہے، جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 442 روپے فی کلو ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ روز برائلر گوشت 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا، اور انڈوں کی قیمت فی درجن 360 روپے تھی​