لاہور پھر آلودہ ترین شہر بن گیا

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی۔تفصیل کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سموگ اور آلودہ فضا کے باعث صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کیا گیا، جو فضائی آلودگی کی انتہائی خراب صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔