بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہوگئیں
لاہور، نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔نئی دہلی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔ دیوالی کی تقریبات سے نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 772 تک پہنچ گئے ۔بھارت میں دیوالی کے تہوار سے لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا بھی آلودہ ہونے لگی۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے