6مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن تھانہ رنگ محل پولیس نے فنانشل کرائم کے6مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران رنگ محل انوسٹیگیشن پولیس نے تھانہ رنگ محل، باغبانپورہ، نولکھا،انارکلی اور گوالمنڈی کو فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کو اطلاع کر دی