قصور(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر پتوکی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیے گئے کریک ڈا ئون کے دوران رابری کے مقدمہ میں عرصہ 14 سال سے انتہائی مطلوب اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری سمیت 4 مجرموں کو گرفتارکرلیا۔ خصوصی مہم کے دوران رابری کے مقدمہ میں عرصہ 14 سال سے مطلوب انتہائی خطرناک اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری رفیق، رابری اور چوری کا مال لین دین کے مقدمے میں عرصہ 5 سال سے مطلوب مجرم اشتہاری ساجد جبکہ دیگر جرائم میں مطلوب بی کیٹگری کے 2 اشتہاری مجرموں عابد اور امین کو بھی گرفتار کر لیا۔