عرصہ دراز سے مطلوب 2 اشتہاری مجرم گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی چونیاں غلام صابر چھینہ نے کرائم کنٹرول کرنے کیلئے کریمنلز کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران رابری اور اینٹی ریپ ایکٹ کے مقدمے میں عرصہ دراز سے مطلوب 2 اشتہاری مجرموں کو گرفتارکرلیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی چونیاں غلام صابر چھینہ نے جرائم کے خاتمہ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیے گئے کریک ڈا ئون کے دوران رابری کے مقدمے میں خطرناک اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری سمیر اور اینٹی ریپ ایکٹ کے مقدمے میں بی کیٹگری کے مجرم اشتہاری قیوم کو گرفتارکیا۔ تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے حسب ضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔