بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولتیں دنیکا حکم

سپشلسٹ ڈاکٹرچاہیے تومہیا کیا جائے،صحت کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت ہی دیکھے گی
اسلام آباد( بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کوجیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولتیں دینے کا حکم دے دیا۔190ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی اپیلوں پرسماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ بشریٰ بی بی کیلیے اسپشلسٹ ڈاکٹرچاہیے تومہیا کیا جائے،عدالت نے بشریٰ بی بی کے سیل میں سہولتوں کا ایشو حل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔جسٹس سرفراز ڈوگرنے بیرسٹر سلمان صفدر کو بولنے سیروک دیااورچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صحت کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت ہی دیکھے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ایک ہفتے بعد پھر ہوگی