لاہور: چوہنگ میں مالی تنازع پر بھائیوں کے درمیان جھگڑا، چھری کے وار سے ایک قتل، دوسرا زخمی

لاہور: چوہنگ میں مالی تنازع پر بھائیوں کے درمیان جھگڑا، چھری کے وار سے ایک قتل، دوسرا زخمی

لاہور کے علاقے چوہنگ میں مالی لین دین کے تنازع پر بھائیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جمشید انجم ججہ نے مبینہ طور پر اپنے دو بھائیوں سہیل انجم ججہ اور نفیس انجم ججہ پر چھری سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 55 سالہ سہیل انجم ججہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ نفیس انجم ججہ تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جمشید انجم ججہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کے محرکات جاننے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔