ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیروکہنہ میں بھائیوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ حافظ سعد اللہ، 24 سالہ ابوبکر، 38 سالہ خاتون گ ش بی بی (زوجہ سعد اللہ) اور 13 سالہ ع ش بی بی (دختر سعد اللہ) شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 14 سالہ اسامہ ولد سیف اللہ اور 10 سالہ طفیل ادریس ولد سعد اللہ شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے پیچھے عداوت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعہ کے فوراً بعد تمام جاں بحق اور زخمی افراد کو مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس افسوسناک واقعے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔