عارف علوی کے منجمد اکاؤنٹس کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا تفتیشی افسر کو طلبی کا حکم

عارف علوی کے منجمد اکاؤنٹس کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا تفتیشی افسر کو طلبی کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے تمام بینک اکاؤنٹس بلاک کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث وہ اپنے پیسے استعمال کرنے سے محروم ہیں اور تمام رقوم اکاؤنٹس میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔