ہمارے ایم پی ایز اور ایم این ایز جیلوں میں بند ہیں، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے
اسلام آباد (بیورو رپورٹ )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی پاور پولیٹکس پر یقین نہیں رکھتے، اگر ڈیل کے متلاشی ہوتے تو بہت پہلے باہر آچکے ہوتے۔وفاقی آئینی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو غیر آئینی سمجھتے ہیں،متنازع قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، ہمارے ایم پی ایز اور ایم این ایز جیلوں میں بند ہیں، اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔