سیلاب متاثرہ 750سے زائدخاندانوں میں راشن تقسیم

ڈپٹی کمشنر آصف رضا،فلاحی تنظیم کے کنٹری ہیڈشاہدندیم وغیرہ نے راشن تقسیم کیا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں فلاحی تنظیم نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سیلاب متاثر 750سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، فلاحی تنظیم کے کنٹری ہیڈ سید شاہد ندیم، سماجی رہنما عمران نے ڈپٹی کمشنر آصف رضا کے ہمراہ 750سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیاراشن لینے والوں میں سیلاب متاثرین، بیوہ خواتین اور مستحق خاندان شامل تھے ،ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے سماجی تنظیم کی کاوش کو سراہامہینے بھر کا راشن ملنے پر مستحقین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت راشن کی دستیابی کسی نعمت سے کم نہیں۔