ہر راشن پیکج میں آٹا، کوکنگ آئل، چینی، دالیں، دودھ کا پاؤڈر، چائے اور دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش شامل ہیں:پاکستان رینجرز
راولاکوٹ (آن لائن) عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے پیش نظر پاکستان رینجرز نے راولاکوٹ میں مستحق اور متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 100 خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کر دیے، جبکہ آئندہ چند روز کے دوران مزید 1500 راشن پیکجز مرحلہ وار تقسیم کیے جائیں گے۔پاکستان رینجرز کے مطابق اس امدادی مہم کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور انہیں روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خور و نوش کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔حکام نے بتایا کہ ہر راشن پیکج میں آٹا، کوکنگ آئل، چینی، دالیں، دودھ کا پاؤڈر، چائے اور دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش شامل ہیں