چیچہ وطنی:بس کی ٹکرسے راہگیرجاں بحق

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تیز رفتار بس کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیاجبکہ ٹریفک پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کوگرفتار کرلیا،بتایاگیاہے کہ چیچہ وطنی میں سڑک عبور کرتے ہوئے ایک شخص تیز رفتار بس کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انچارج ٹریفک پولیس چیچہ وطنی آصف گجر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بس ڈرائیور کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور ٹریفک پولیس نے راوی ٹول پلازہ کے قریب گھیر کر بس سمیت ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔