نشتر کالونی ، ہارن بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی فیروزپور روڈ کے قریب ہارن بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوکی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیاریسکیو حکام کے مطابق آگ پر تیزی سے قابو پانے کے اقدامات جاری رہے اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ کو کنٹرول کرلیا گیا آگ مزید پھیلنے سے روک لی گئی ہے اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہیواقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔