کپڑے کی لیس بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی

 لاہور (کرائم رپورٹر) تیج گڑھ پنڈ کے قریب کپڑے کی لیس بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے تیج گڑھ پنڈ، نزد سندھووا گاؤں کے قریب کپڑے کی لیس بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پالیا گیا، جبکہ فائر کنٹرول میں ہے۔