شاہ محمود قریشی کے پتے کی کامیاب سرجری، پارٹی کی عوام سے دعاؤں کی اپیل

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی منگل کو پتے کی کامیاب سرجری ہوئی، جس کے بعد وہ ڈاکٹرز کی خصوصی نگرانی میں ہیں۔ پارٹی نے سرجری کی کامیابی کی خوشخبری دیتے ہوئے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی نہ صرف اپنی بے مثال حوصلہ مندی کے ساتھ قید و بند کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، بلکہ وہ اپنی قیادت، استقامت اور مقصد کی سچائی کے جذبے کے ساتھ عمران خان کے ساتھ بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔