باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر ڈنڈے سوٹے چل گئے

 دلاور، خاور، بشارت اور ان کے ساتھیوں نے کاؤنٹر اور شیشے بھی توڑ  ڈالے
 دلاور، خاور، بشارت اور 8 سے 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی سنگین صورتحال اختیار کر گئی جہاں دلاور، خاور، بشارت اور ان کے ساتھیوں نے دکاندار کو دھمکیاں دینے کے ساتھ کاؤنٹر اور شیشے بھی توڑ دیے اطلاع ملنے پر باغبانپورہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ متاثرہ شہری خرم شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزمان دلاور، خاور، بشارت اور 8 سے 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایچ او باغبانپورہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائیایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔