555گ ب میں فائرنگ سے ثنا بی بی اور علی حسن موقع پرچل بسے
نوید ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا،مقدمہ درج،تفیش جاری
ماموں کانجن (خصوصی رپورٹ )لڑکی کے تنازعہ پر دو افراد قتل ،ایک زخمی ہوگیا۔تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 555گ ب میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق علی حسن ولد نصیر سکنہ 556گ ب اور نوید ولد طارق محمود سکنہ 493گ نواحی گاؤں 555گ ب میں ثنا بی بی زوجہ وقاص کے گھر اسے ملنے گئے جہاں انکی کسی پر بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔ دونوں اطراف سے فائرنگ پر ثنا بی بی اور علی حسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ نوید ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس تھانہ ماموں کانجن نے نعشیں اپنے قبضہ میں لیکر زخمی کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور واقعہ کی مختلف پہلوئوں پر تفتیش کا آغاز کردیا تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جا سکے۔