ماموں کانجن: بیوی کو قتل کر کے لاش کماد میں پھینک دی

ماموں کانجن (خصوصی رپورٹ)شوہر نے 45 سالہ بیوی کو قتل کر کے لاش کماد میں پھینک دی، بتایاگیاہے کہ ماموں کانجن تھانہ کے نواحی گاؤں 557گ ب میں گھریلو ناچاقی پر افضل نے چند روز قبل اپنی بیوی بخت بی بی کو قتل کر کے لاش کوزمین میں دبا دیا اور پھر پانچ روز قبل لاش زمین سے نکال کر قریب ہی فصل کماد میں پھینک دی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور شک کی بنا پر شوہر کواپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کی تو دوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کرلیاا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء￿  کے حوالے کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔