کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کی طالبات کیلئے وظیفے کا اعلان کیا ہے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق ایس ای ایم آئی ایس کوڈ والے سکولوں میں زیر تعلیم طالبات ہی وظیفہ حاصل کر سکیں گی ،جماعت ششم، نہم اور دہم کی طالبات تعلیمی سال 2024-25کے وظیفے کی اہل ہونگی۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وظیفہ حاصل کرنے کے لیے اگست ،ستمبر،اکتوبر ،نومبر اور دسمبر میں طالبات کی حاضری 60فیصد یا زائد ہونا لازمی ہے۔