کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید وسعت دینے کے لیے 500 الیکٹرک بسوں کی خریداری کی تیاری کرلی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے بسوں کی خریداری کی سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد صوبے کے مختلف شہروں میں مرحلہ وار نئی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید وسعت دے رہی ہے۔شرجیل انعام میمن کے مطابق سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت صرف کراچی تک محدود نہ رہے، اسی مقصد کے تحت پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے