حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے:حافظ نعیم

 عالمی سطح پر تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستانی  عوام کو  مہنگا فیول فراہم کیا جا رہا ہے
 ٹرانسپورٹ کے کرائے اور  اشیائے خورونوش کی قیمتیں سابق سطح پر لائی جائیں:امیر جماعت اسلامی
لاہور(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آ چکی ہیں، اس لیے پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت کم کر کے 225 روپے فی لیٹر کی جائے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں عوام کو اب بھی مہنگا فیول فراہم کیا جا رہا ہے، جس کا براہِ راست بوجھ عام شہریوں پر پڑ رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کیا جانا چاہیے۔