لاہور (آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے غیر معمولی منافع کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے درخواست پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوڈیشل پینل ایکٹوازم کی درخواست پر سماعت کی۔