بارشوں اور سیلاب کے باعث 1037 افراد جاں بحق، 1067 زخمی ہوئے:پارلیمنٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئیں۔ یہ تفصیلی رپورٹ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں ملک بھر میں ہونے والے بڑے پیمانے پر تباہی کا جامع احوال پیش کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 1037 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ 1067 افراد زخمی ہوئے۔ سیلاب کے باعث 2 لاکھ 29 ہزار 763 گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے، جس سے لاکھوں افراد بیگھر ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آفات کے دوران 22 ہزار 841 مویشی بھی ہلاک ہوئے جس سے کسانوں اور دیہی آبادی کو شدید معاشی نقصان پہنچا۔