156گھر متاثر ہوئے، زیادہ اموات کچے مکانات، خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں، رپورٹ
لاہو ر(آئی این پی )پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 135ہوگئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق اعداد وشمار جاری کردئیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق رواں سال پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث156گھر متاثر ہوئے، زیادہ اموات کچے مکانات، خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں، آسمانی بجلی گرنے، کرنٹ لگنے اور دریاں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے شہری جاں بحق ہوئے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریائوں اور بیراجز میں پانی کا بہا نارمل سطح پر ہے، دریائوں، نہروں اور برساتی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔