ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد انخلا پر مجبور ، گیارہ ہزار افراد بے گھر، کئی زخمی ہوگئے
مراکو(آئی این پی )مراکش میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آگیا، ، سیلابی ریلے میں گاڑی بہنے سے دو سالہ بچے سمیت چار افراد جاں بحق، ایک لاپتہ ہوگیا ۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد انخلا پر مجبور ہوگئے۔ ایک ہفتے سے جاری بارشیں اگلے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل سپین میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں گیارہ ہزار افراد بے گھرہوگئے۔سمندری طوفان لیونارڈو نے سپین کے کئی صوبوں میں تباہی مچادی اورمختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔