این آئی اے نے عمر النبی کو گاڑی میں سوار مبینہ خودکش بمبار قرار دیدیا،، کشمیر میں خاندانی گھر مسمار
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتمیں تفتیش کاروں نے اس شخص کی شناخت ظاہر کر دی ہے جس کے بارے میں ان کا دعوی ہے کہ وہ گذشتہ پیر کو دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب دھماکے سے پھٹنے والی گاڑی چلا رہا تھا۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے عمر النبی نامی شخص کو گاڑی میں سوار مبینہ خودکش بمبار قرار دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایک گائوں میں اس خاندان کا گھر سکیورٹی فورسز نے مسمار کر دیا