دوران ٹریننگ اس کو نشے اور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا
مقامی سہولت کار نے تین دن لاہور قیام کروایا اور خودکش جیکٹ فراہم کی
لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقے سے چند روز قبل پکڑے جانے والے خودکش بمبار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کی ئیترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی خودکش بمبار کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھجوایا۔قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے گرفتار خودکش شمس اللہ نے بتایا کہ دوران ٹریننگ اس کو نشے اور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھامقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو تین دن لاہور قیام کروایا اور خودکش جیکٹ فراہم کی مقامی سہولت کار علی کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں