عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا‘ بشریٰ بی بی غیر حاضر رہیں‘پیر کو ملزموں پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان
اسلام آباد(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں ‘پیر کو ملزموں پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے.اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں، دوران سماعت عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی غیر حاضر رہیں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر 18 نومبر تک ملتوی کردی