نیب پراسیکیوٹر نے کہا ٹرائل آخری سٹیج پر پہنچ چکا، نیب نے موقف دیا عدالتی نظیروں کے مطابق بریت کی درخواست اس سٹیج پر قابل سماعت نہیں:9صفحات کا فیصلہ جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کے دو احکامات کالعدم قرار دے دیے۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ٹرائل کورٹ بریت کی دونوں درخواستوں پر دربارہ فیصلہ کرے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا نیب پراسیکیوٹر نے کہا ٹرائل آخری اسٹیج پر پہنچ چکا ہے، نیب نے موقف دیا عدالتی نظیروں کے مطابق بریت کی درخواست اس سٹیج پر قابل سماعت نہیں۔