شیخ حسینہ کی سزائے موت کیخلاف عوامی لیگ کا ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

آج سے21نومبر تک احتجاج کیا جائے گا‘امید ہے آزادی کی حامی قوتیں شامل ہوں گی:ترجمان 
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی جانب سے مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈائون سے متعلق مقدمے میں حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔عوامی لیگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں عدالتی فیصلے کو بد نیتی پر مبنی اور انتقام سے متاثر قرار دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام، عوامی لیگ اور آزادی کی تمام حامی قوتیں اس فیصلے کے خلاف تحریک چلائیں گی۔عوامی لیگ نے  19 سے 21 نومبر تک ملک گیر احتجاج کی کال بھی دی ہے