ڈھاکا (آئی این پی )بنگلادیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد بنگلادیش کے الیکشن کمیشن نے پارٹی کی رجسٹریشن کو بھی معطل کردیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اختر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے عوامی لیگ اور اس سے منسلک تنظیموں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی کی رجسٹریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب 20 سال سے زائد عرصے تک ملک پر حکمرانی کرنے والی عوامی لیگ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی۔