بنگلا دیش:عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پر پابندی عائدکردی

 معزول وزیراعظم کیخلاف انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دیدی گئی ،عوامی لیگ نے اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا 
 ڈھاکا (آئی این پی )بنگلا دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔دوسری جانب عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔