ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔
اعلامیے کے مطابق، یہ کیمرے شوگر ملز کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے اور ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تمام اقدامات کرے گی اور اس سلسلے میں شوگر ملز مالکان کو قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جائے گا۔