وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے کے کیس میں پیشرفت

وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے کے کیس میں پیشرفت

احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف ریفرنس بند کرنے کی درخواست پر ڈی جی نیب کو فوری طلب کر لیا۔

عدالت کے جج رانا عارف نے سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے اور تفتیشی کی غیر حاضری پر سخت ریمارکس دیے۔ مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی پیش ہوئے۔نیب کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، اس لیے عدالت سے ریفرنس بند کرنے کی منظوری مانگی گئی۔