چینی تاجر وانگ فیکی نے افغانستان میں اسلام قبول کر لیا، نام عبداللہ محمد رکھا۔

چینی تاجر وانگ فیکی نے افغانستان میں اسلام قبول کر لیا، نام عبداللہ محمد رکھا۔

ویب ڈیسک:افغانستان کے شہر مزار شریف میں ایک ایمان افروز واقعہ پیش آیا جب چینی تاجر وانگ فیکی نے اسلام کے بارے میں گہری تحقیق کے بعد کلمہ پڑھا اور اللہ کی وحدانیت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری نبی ہونے کا اقرار کر لیا۔

وانگ فیکی طالبان حکومت کے تحت افغانستان میں ایک کارخانہ لگانے میں معاونت کر رہا تھا، اور اس کے دل میں اسلام کے بارے میں جاننے کی جستجو پیدا ہوئی۔ طالبان کے اخلاق اور برتاؤ سے متاثر ہو کر اس نے اسلام کو قبول کیا۔چینی تاجر نے بلخ کے صوبائی دفتر میں افغان طالبان کے صوبائی رہنما کے سامنے کلمہ پڑھا اور اپنا نام تبدیل کر کے عبداللہ محمد رکھ لیا۔ اس موقع پر طالبان حکام اور مقامی شہریوں نے اسے مبارکباد دی، گلے لگایا اور اس کے لیے استقامت کی دعائیں کیں۔یہ واقعہ اسلام کی حقانیت کا غماز اور ایک اور شخص کی اسلام میں داخل ہونے کی علامت ہے، جو اسلام کی سچائی سے متاثر ہو کر اپنے مذہب میں تبدیلی لایا۔