چینی وزیر خارجہ وانگ یی 20 سے 22 اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ دورہ چھٹے پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں ہوگا، جو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ وانگ یی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئیں گے اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ طور پر کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ پاک-چین اعلیٰ سطح روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا موقع ہے۔ دونوں ممالک اس دوران اپنے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کی تجدید کریں گے۔