چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، وانگ یی

چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، وانگ یی

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین اور بھارت کو ایک دوسرے کو دشمن یا خطرہ نہیں بلکہ شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

 انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو درست اسٹریٹجک مفاہمت قائم کرنی چاہیے تاکہ خطے میں استحکام اور امن قائم رہے۔وانگ یی نے مزید کہا کہ چین باہمی ہم آہنگی اور باہمی فائدے کے اصول پر مبنی تعلقات کے فروغ کے لیے تیار ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھیں۔اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی تعلقات کو مستحکم کرنے اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اسلام آباد کا بھی دورہ کریں گے، جس کا مقصد چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب خطے میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت زیادہ ہے، اور دونوں ممالک نے امن، تعاون اور باہمی اعتماد کے فروغ پر زور دیا۔