ٹرک کی ٹکر،موٹرسائیکل سوارجاں بحق

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ  )تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو بری طرح ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، صدیق ٹائون کے رہائشی رنگساز طارق عرف طاری موٹر سائیکل پر گھر آ رہے تھے کہ النیاز پیٹرولیم بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا دی۔