بورے والا:ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق

بورے والا (  )ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق،ساتھی زخمی ہو گیا۔ فضل آ باد کا  رہائشی محمد ریاض     ساتھی کیساتھ موٹر سائیکل پر  جا رہا تھا کہ  تیز رفتار موٹر سائیکل رکشے نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں   قریبی گزرتی ٹریکٹر ٹرالی تلے جا گرے، محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔