بصیرپور: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپوردیپالپورمین روڈپرٹھوکرگاماں واہگرہ کے قریب کارنے موٹرسائیکل سوارکو کچل دیا، اآبادی ٹھوکرگاماں واہگرہ کا رہائشی مقامی رائس ملزکامنشی 45سالہ ظہوراحمدموٹرسائیکل ڈیوٹی پرجارہاتھاکہ عقب سے اآنے والی کارنیبے قابوہوکراسے پیچھے سے ٹکرماردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوکرموقع پرہی دم توڑگیاجبکہ نامعلوم ڈرائیورکارسمیت فرارہوگیاریسکیواہلکاروں نے لاش ہسپتال منتقل کردی جسے ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے سپردکردیاگیا۔